دریائے سوات میں ٹرک گرنے سے 17 افراد جاں بحق متعدد لاپتہ

متاثرہ خاندان مینگورہ سے کالام منتقل ہو رہے تھے ٹرک بے قابو ہو رک پشمال میں دریائے سوات میں گر گیا، پولیس


ویب ڈیسک May 27, 2014
مقامی لوگوں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کالام کے ہسپتال منتقل کیا۔ فوٹو؛ فائل

کالام میں پشمال کے مقام پر دریائے سوات میں ٹرک گرنے سے 16 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی اور متعدد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او شکیل احمد نے بتایا کہ کہ سوات کے 3 خاندان مینگورہ سے کالام منتقل ہو رہے تھے کہ ان کا ٹرک پشمال کے قریب بے قابو ہو کر دریائے سوات میں گر گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں 11 بچے، 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرک میں تقریبا 25 افراد اور جانور بھی موجود تھے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مینگورہ کے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں