جونیئرہاکی ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو ہرادیا

اسپین نے چار اور پاکستانی کھلاڑیوں نے دو گول کیے


ویب ڈیسک December 12, 2023
(فوٹو: ایف آئی ایچ)

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں عالمی رینکنگ نمبر 6 اسپین نے پاکستان کو 2 کے مقابلے 4 گولز سے شکست دیکر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔

کھیل کے پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں پاکستان کے کپتان عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول اسکور کرکے پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو ایک گول کی برتری دلادی۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے37 ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی پال،38 ویں منٹ میں ایلیکس اور 41 ویں منٹ میں پابلو نے گول اسکور کرکے اسپین کو 3 کے مقابلے میں ایک گول کی برتری دلادی۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

بعد ازاں 43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کیا جبکہ 45ویں منٹ میں اسپین کے پال نے اپنا دوسرا گول اسکور کرکے اسپین کو 2-4 سے برتری دلاکر کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ڈرا ہوگیا

اسپین عالمی رینکنگ میں نمبر 6 اور پاکستان 12ویں پوزیشن پر موجود ہے، پاکستان نے 14 سال کے طویل عرصے بعد جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں