اے این ایف کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی 7من چرس برآمد

کارروائی میں 2ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

کارروائی میں 2ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ(بلوچستان)میں کارروائی کے دوران 7من سے زائد چرس تحویل میں لے لی

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،مزید کارروائیوں کے دوران 320کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔


بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خفیہ اطلاع پرکی گئی کارروائی کے دوران ایک مکان میں چھپائی گئی271کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

موٹروے ٹول پلازہ چارسدہ کے قریب گاڑی سے48کلوگرام چرس برآمد کیا گیا،کارروائی میں 2ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

26نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 1کلو200گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتارکیاگیا،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story