چیئرمین پی ٹی آئی سے ‎آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر گفتگو

ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی جاری لہر پر بھی بات چیت


ویب ڈیسک December 12, 2023
ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی جاری لہر پر بھی بات چیت

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین گوہر علی خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے حوالےسے الیکشن کمیشن کے فرائض اور زمینی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی جاری لہر خصوصاً خواتین سیاسی کارکنان کیخلاف ماورائے آئین و قانون اقدامات کے قابلِ مذمت سلسلے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا‎آسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستان بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں سے باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انتخابات سے پہلے، ہم ان کے مجوزہ طریقوں اور پالیسیوں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست کے طور پر،آسٹریلیا پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نےمعاشی صورتحال، میڈیا کی آزادی سمیت انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلی سے ہمارے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں