چیئرمین پی ٹی آئی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر گفتگو
ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی جاری لہر پر بھی بات چیت
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے چیئرمین گوہر علی خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے حوالےسے الیکشن کمیشن کے فرائض اور زمینی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی جاری لہر خصوصاً خواتین سیاسی کارکنان کیخلاف ماورائے آئین و قانون اقدامات کے قابلِ مذمت سلسلے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاآسٹریلوی ہائی کمشنر پاکستان بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں سے باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انتخابات سے پہلے، ہم ان کے مجوزہ طریقوں اور پالیسیوں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوست کے طور پر،آسٹریلیا پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور جامع انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نےمعاشی صورتحال، میڈیا کی آزادی سمیت انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلی سے ہمارے دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔