گوگل سرچ 2023 شاہ رخ کی ’جوان‘ نے پوری دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا

فوٹو : انسٹاگرام

گوگل سرچ کے مطابق سال 2023 میں شاہ رخ خان کی ایکشن فلم 'جوان' نے پوری دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پوری دنیا میں سرچ کی گئی ہے اور یہ صرف ہالی وڈ کی 'اوپین ہائمیر' اور 'باربی' سے پیچھے ہے۔

شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا اور اس نے پوری دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کیے۔








View this post on Instagram


A post shared by Jawan (@jawanmovie)






'جوان' نے پوری دنیا میں 1160 کروڑ کا بزنس سمیٹا اور یہ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتی ہے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ کیلئے سال 2023 کیریئر کا بہترین ترین سال ثابت ہوا اور ان کی دو فلمیں 'پٹھان' اور 'جوان' بلاک بسٹر ثابت ہوئیں جبکہ ان کی تیسری فلم 'ڈنکی' رواں ماہ ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story