کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں یک دم 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ
شہریوں نے چینی کی قیمت میں استحکام کیلیے حکومت سے مطالبہ کردیا، قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، شوگر ڈیلرز
بلوچستان میں شوگر ڈیلرز نے چینی کی ریٹل قیمت میں 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت 40 روپے فی کلو اضافے کے بعد 180 روپے کی کلوتک پہنچ گئی ہے، اچانک قیمت بڑھنے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور انہوں نے مقامی انتظامیہ سمیت نگراں حکومت نے قیمت میں استحکام کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب شوگر ڈیلرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قلت کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سندھ اور پنجاب سے نیا اسٹاک نہ پہنچا تو چینی کی قیمت مزید بڑھے گی۔