کراچی میں لوٹ مار کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار
ڈکیتی کی40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان نےلوٹ مارکےدوران 5 خواتین سے زیادتی بھی کی، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ
پولیس نے لوٹ مارکی وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا جب کہ کورنگی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ملزم ظہیرا بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کہ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، ڈکیتی کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان نے لوٹ مار کے دوران 5 خواتین سے زیادتی بھی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت طلعت عرف شکاری، حارث عرف شیدا اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خواتین سے زیادتی میں ملوث 11 رکنی گروہ 2010 سے وارداتیں کرتا پھررہا تھا اوراس میں شامل آصف ڈاڈا، کاکو، شیرا، فیصل عرف دولت، وحید بلوچ اوردیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پیر محمد شاہ نے نیوزکانفرنس کے دوران کورنگی بلال کالونی میں دہشت کی علامت بنے ہوئے ظہیرا کورنگی صنعتی ایریا سے ڈکیتیوں میں ملوث چھوٹا منا اور پہلوان گوٹھ سے پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث اقتدارعرف لالو کی گرفتاری کا بھی اعتراف کیا۔