انا للہ وانا الیہ راجعون آسٹریلوی ہائی کمشنر کا ڈی آئی خان واقعے پر اظہار تعزیت

مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، آسٹریلوی ہائی کمنشر


ویب ڈیسک December 12, 2023
فوٹو فائل

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاک انس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے اور شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیل ہاک انس نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کی۔


انہوں نے لکھا کہ ڈی آئی خان میں آج ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے جانی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک، 25 اہلکار شہید

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مسلمانوں کے طریقے سے تعزیت کرتے ہوئے دعا انا للہ وانا الیہ راجعون بھی لکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں