ایبٹ آباد میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے ماں اور چار کمسن بچے جاں بحق

گھر سے ماں، دو کمسن بچیوں اور دو بیٹوں کی لاشیں برآمد، باپ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل


ویب ڈیسک December 12, 2023
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں گیس لیکج کے باہر ماں اور چار کمسن بچے دم توڑ گئے جبکہ باپ کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع کھولہ چوناکاری میں مزدور کے گھر پر گیس لیکج کے باعث دو کمسن بیٹیاں، دو بیٹوں اور بیوی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں شمیم بی بی، دو کمسن بچیاں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ ایک شخص جو باپ ہے اُسے تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔

مکینوں نے تشویش ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا تو اندر ماں اور چار بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔