کراچی چیکنگ کیلیے روکنے پر کار سوار نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماردی

ڈیفنس میں کار سوار نے ناکے پر کھڑے اہلکار اور شہری کو ٹکر مار کر زخمی کیا، ڈرائیور گرفتار


طحہ عبیدی December 13, 2023
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے والے کار سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات نے بتایا کہ قیوم آباد سی آر پٹہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران اہلکار نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔

گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور فرحان نذیر کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار 30 سال بلال اور شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم جانچ کا عمل جاری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں