
نجکاری کمیشن بورڈ نے پرائیویٹائزیشن کمیشن گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ایگریمنٹ موڈ مینر اینڈ پروسیجر رولز 2023 کے مسودے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کے نئے بورڈ ممبران کی منظوری دیدی
نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس نے جولائی 2013ء تا جون 2022ء کا آڈٹ مکمل کرنے کیلیے آڈٹ فرم کے کنٹریکٹ میں بغیر اضافی فیس کے 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی۔
بورڈ نے او جی ڈی سی ایل کے 10فیصد حصص کی پٹرولیم ڈویژن کے نام پر منتقلی کے فیصلے کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیج دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔