نیلم منیر نے زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اٹھادیا

مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے آخرت کو دنیا پر ترجیع دی


ویب ڈیسک December 13, 2023
مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے آخرت کو دنیا پر ترجیع دی (فوٹو: فائل)

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقصد اور خواب سے پردہ اُٹھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کا جوابات دینے کا سیشن رکھا، جس میں اِن سے ایک صارف نے سوال کیا کہ آپکی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟۔

جس پر نیلم نے ایک لفظ میں صارف کا جواب ''آخرت''!۔

اسی طرح ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ''میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا ہے''۔

فکر آخرت سے متعلق نیلم منیر نے لکھا کہ ''موت بے شک بر حق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے، اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں''۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں