نوشہرہ کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدور جاں بحق 4 زخمی

دھماکا کان کی کھدائی کے دوران ہوا، تمام زخمیوں کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 13, 2023
زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا

کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی شاہ کوٹ کے مقام پر کوئلے کی کان میں کھدائی کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 5 مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں سے ایک جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے۔ مزدوروں کو امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں کان کے ملبے تلے دبنے سے زخمی ہونے والے مزدوروں میں 30 سالہ خائستہ، 41 سالہ صلاح الدین، 37 سالہ جہان خان اور 55 سالہ جہان بخت شامل ہیں۔

امدادی ادارے کے مطابق تمام زخمی افراد کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ سے ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں