سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 212600روپے ہوگئی


Staff Reporter December 13, 2023
سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 212600روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 1998ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 212600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے کی کمی سے 182270روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15روپے کی کمی سے 2211.93روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں