اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں 2 مشتبہ ملزمان کی تصاویر جاری کردیں

محسن علی سیداورمحمدکاشف خان کامران، عمران فاروق قتل میں ملوث ہوسکتےہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ

دونوں افراد برطانیہ میں اسٹوڈینتس ویزا پر آئے تھے اور عین عمران فاروق کے قتل کے بعد ہی برطانیہ چھوڑ گئے تھے. فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مبینہ ملوث 2 مشتبہ پاکستانی ملزمان کی تصاویر جاری کردیں ۔


لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث 2 ملزمان محسن علی سیداورمحمدکاشف خان کامران کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ دونوں ملزمان عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ہوسکتے ہیں، دونوں افراد برطانیہ میں اسٹوڈنٹس ویزا پر آئے تھے اور عین عمران فاروق کے قتل کے بعد ہی برطانیہ چھوڑ گئے تھے ان کی تحقیقات کے مطابق اس وقت یہ دونوں افراد پاکستان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر 2010 کو ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story