ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا عمران خان

میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں کہ اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کرکے ظلم کیا، سابق چئیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 13, 2023
میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں کہ اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کرکے ظلم کیا، سابق چئیرمین پی ٹی آئی

سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

فرد جرم سنتے ہی سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ میں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کرکے ظلم کیا میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

 

انہوں نے سائفر کو جنرل باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ لو کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے جس کی حکومت گری ہو وہی ملزم ہو۔

جج نے انہین ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا نہ کریں، غلط بات نہ کریں، یہ عدالت ہے، آپ کا لہجہ مناسب نہیں، آپ پہلے میری بات سن لیں۔

عمران خان کے بار بار بولنے پر عدالت نے انہیں خاموش کرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں