پرتھ ٹیسٹ سرفراز یا رضوان کس کو کھلائیں فیصلہ بہت مشکل تھا کپتان

ٹیم میں جیت کا جذبہ ہے، کوشش کریں گے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں، شان مسعود


ویب ڈیسک December 13, 2023
ٹیم میں جیت کا جذبہ ہے، کوشش کریں گے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں، شان مسعود (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ رضوان اور سرفراز احمد دونوں ٹاپ وکٹ کیپرز ہیں، ٹیم ایک کا انتخاب مشکل فیصلہ تھا۔

پرتھ ٹیسٹ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم میں جیت حاصل کرنے کا جذبہ ہے، بیٹنگ اور بولنگ میں اس سے بہتر کمبی نیشن نہیں ہوسکتا۔

فلسطین کی حمایت سے متعلق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے جوتوں پر نعرے لکھنے اور منفرد انداز کے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کا معاملہ ہے تاہم ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں کہاں تک اور کس حدتک اجازت ہے۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا، 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 5 دن اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے، کوشش ہوگی کہ بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائیں، وینیو چاہے کراچی ہو یا پرتھ کنڈیشنز کے مطابق ایڈجسمنٹ کرنے سے ہی پرفارمنس میں نکھار آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او آمنے سامنے آگئے

ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں ہی ٹاپ وکٹ کیپر ہیں، کرکٹر کے پلئینگ الیون میں انتخاب خاصا مشکل فیصلہ تھا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ اور ایک ایک پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں