پی ایس ایل9 عام انتخابات کی وجہ سے شیڈول تبدیل کردیا گیا
انتظامیہ نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور فائنل کی نئی تاریخ جاری کردی
ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے پی ایس ایل کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے لیگ کا شیڈول میں تبدیل کای گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پی ایس ایل نائن کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، ٹیموں نے اسکواڈ مکمل کرلیے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شان مسعود کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر
دوسری جانب وینیوز کے ناموں پر فرنچائز نے اعتراضات اٹھائے ہیں، انکا موقف ہے کہ ماہ فروری میں سرد موسم اور دھند کی وجہ سے میچز کا انعقاد مسئلے کا سبب بن سکتا ہے۔