ایزی پیسہ کا یونی کریو اور یوایس ایڈ کے ساتھ اشتراک

اس اشتراک کا مقصد ایزی پیسہ ایپ کے اندر خواتین کیلیے پروڈکٹس کو شامل کرنا ہے

ایزی پیسہ کا یونی کریو اور یو ایس ایڈ کے ساتھ اشتراک ۔ فوٹو : فائل

ایزی پیسہ نے جدید مالیاتی حل فراہم کرنے اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے یونی کریو (Unikrew) اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔

اس اشتراک کا مقصد ایزی پیسہ ایپ کے اندر خواتین کیلیے پروڈکٹس کو شامل کرنا اور خواتین کی مالی شمولیت اور خودمختاری کیلیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے۔


ایزی پیسہ ایپ کے اندراکاؤنٹس رکھنے کی خواہش مند خواتین فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ کھول سکتی ہیں۔ خواتین کو مالیاتی خودمختاری کی طرف راغب کرنے کیلیے پروگرام کے طورپر ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھلوانے پر 100روپے کا فوری شمولیتی بونس بھی فراہم کرے گا۔ اس بونس کا مقصد خواتین صارفین کی مالیاتی سفر کے آسان آغاز کیلیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایزی پیسہ ہیڈ آف والٹ بزنس فرحان حسن نے کہا کہ ہم ایزی پیسہ میں لوگوں کو خود مختار بنانے اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلیے پرعزم ہیں۔
Load Next Story