میزان بینک نے اجارہ سکوک کے اجرا میں مشترکہ مالیاتی مشیر کا کردار ادا کیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کیا جانے والا پہلا لسٹڈ حکومت پاکستان سکوک ہے

میزان بینک نے اجارہ سکوک کے اجرا میں مشترکہ مالیاتی مشیرکا کردار اداکیا (فوٹو ایکسپریس)

میزان بینک نے حکومت پاکستان کے لیے اجارہ سکوک کے اجرا میں اہم مشترکہ مالیاتی مشیر کے طور پر کام کیا۔


یہ سکوک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جاری کیا جانے والا پہلا لسٹڈ حکومت پاکستان سکوک ہے جو ریٹیل سرمایہ کاروں کو 5ہزار روپے کی مالیت میں شریعہ کے مطابق حکومتی سیکیوریٹیز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

سکوک کے اجرا میں دبئی اسلامک بینک (پاکستان) لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک اسلامی پاکستان دیگر مشترکہ مالیاتی مشیر تھے۔ پہلی نیلامی 8دسمبر 2023 کو 11دسمبر 2023کے سیٹلمنٹ کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقد ہوئی اور اس کا مقصد 30ارب روپے جمع کرنا تھا۔
Load Next Story