پی ایس ایل9 کون سے نامور پاکستانی کرکٹرز کو فرنچائزز نے پک نہیں کیا
عمر اکمل، احمد شہزاد اور شرجیل اپنی پرفارمنس سے کسی فرنچائز کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ایک مرتبہ پھر سابق کرکٹر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔
گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی، جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار جارح مزاج کرکٹر شرجیل خان، حیدر علی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ٹیم میں شامل
پی ایس ایل میں شریک تمام 6 فرنچائز نے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی، جس میں انڈر-19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا اور انہیں ایمرجنگ کیٹیگریز میں جگہ دی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، ٹیموں نے اسکواڈ مکمل کرلیے
ڈومیسٹک سیزن میں مسلسل 4 ففٹیز اسکور کرنے کے باوجود احمد شہزاد اپنی پرفارمنس نے فرنچائزرز کو اپنی راغب نہ کرسکے جبکہ حال ہی میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے عمر اکمل کو بھی نظر انداز کیا گیا۔