قوم نے دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریئے کو مسترد کردیا سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں فیلڈ فارمیشن کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی


ویب ڈیسک May 27, 2014
فوج کے تعلیمی منصوبے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں لائیں گے، آرمی چیف۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریے کو مسترد کردیا جس کے بعد دہشت گرد اپنا مقصد کھوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں فیلڈ فارمیشن کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فوجی جوانوں کے پیشہ وارانہ عزم کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورے میں فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اورامن کے لیے ان کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، سربراہ پاک فوج نے سپن کئی رغزنی میں حالیہ قائم کیے گئے کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریے کو مسترد کردیا ہے جس کے بعد دہشت گرد واضح طور پر اپنا مقصد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر حال میں قبائلیوں کی مدد جاری رکھیں گے جبکہ اپنے تعلیمی منصوبوں سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں