’’طویل عرصے بعد پاکستان کو حقیقی فاسٹ بولر کے بغیرٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھا‘‘
بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا پاکستانی بالنگ اٹیک پر طنز
معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستانی ٹیم کے بالنگ اٹیک پر طنز کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ ''طویل عرصے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بغیر تیز رفتار فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے دیکھ رہا ہوں''۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے پاکستانی بالرز کو آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 30 ویں اوور میں ملی تھی جب عثمان خواجہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تھے جبکہ دوسری وکٹ 37 ویں اوور میں فہیم اشرف نے حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Long time since I saw Pakistan play test cricket without genuine pace.