
ایس ایچ او گلستان جوہر فہدالحسن نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس پارٹی نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا.
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ہلاک ہوگئے ، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، 2 موبائل فونز اور بلال کالونی تھانے کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے.
ڈاکوؤں کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے شناخت کارڈ کی مدد سے قلب علی اور محمد رمضان کے نام سے کی گئی جس میں ایک کا پتہ چیچہ وطنی اور دوسرے کا لاہور درج ہے۔
ڈاکوؤں نے عزیز بھٹی کے علاقے میں ایک شہری سے بھی لوٹ مار کی تھی ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔