جونیئر ہاکی ورلڈکپ آسٹریلیا سے شکست ٹیم پانچویں چھٹی پوزیشن سے بھی محروم

اب ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان 16 دسمبر کو ارجنٹائن کیخلاف میدان میں اُترے گا

اب ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان 16 دسمبر کو ارجنٹائن کیخلاف میدان میں اُترے گا (فوٹو: ایف آئی ایچ)

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5-7 سے شکست دیکر پانچویں اور چھٹی پوزیشن سے محروم کردیا۔

ملائشیا کے شہر کوالمپور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے 14ویں اور 57ویں منٹ میں عبدالقیوم نے فیلڈ گول اسکور کیے جبکہ 34 ویں منٹ میں عمر مصطفی اور 48ویں منٹ میں احتشام اسلم نے گول بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کیا۔


مزید پڑھیں: جونیئرہاکی ورلڈکپ؛ کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو ہرادیا

آسٹریلیا کی جانب سے کیمبیل نے 3 گول کرکے ہیٹرک مکمل کیجبکہ ناتھن اور بروڈی 2،2 گول داغ کر آسٹریلیا کو 5-7 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سیمی فائنل کے بعد پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ہانچویں اور چھٹی پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

قومی ٹیم ایونٹ میں ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے 16 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
Load Next Story