بیرونِ ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کوئٹہ سے گرفتار

ملزم مجتبیٰ نے شہری سے 35 لاکھ روپے ہتھیا کر آسٹریلیا کا جعلی ویزا دیا، بغیر لائسنس پاسپورٹس بھی وصول کیے


ویب ڈیسک December 14, 2023
گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کرکے دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

بیرون ملک ملازمت کے نام پر انسانی اسمگلنگ کرنے والے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران چھاپا مار ٹیم نے انسانی اسمگلر مجتبیٰ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے وصول کرتا اور انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔ ملزم مجتبیٰ نے سادہ لوح شہری کو بیرون ملک آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر 35 لاکھ روپے ہتھیائے اور شہری کو آسٹریلیا کا جعلی ویزا دیا۔

ملزم نے بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس وصول کیے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں