پرتھ ٹیسٹ پاکستانی فیلڈرز نے 2 آسان کیچز ڈراپ کردیئے

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو مواقع ملے

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو مواقع ملے (فوٹو: کرک انفو)

پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلوی بیٹرز کے دو کیچز دڑاپ کردیئے۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر 122 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز نے کیچز چھوڑنے کے سلسلے کو برقرار رکھا، عثمان خواجہ کا کیچ عبداللہ شفیق نے 21 کے انفراد اسکور پر ڈراپ کیا جبکہ 104 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ خرم شہزاد نے ڈراپ کیا۔

مزید پڑھیں: ''طویل عرصے بعد پاکستان کو حقیقی فاسٹ بولر کے بغیرٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھا''

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے پہلے روز چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

Load Next Story