عمران خان خواب میں بھی دھاندلی دھاندلی پکارتے ہیں انہوں نے ناکام ریلیوں سے سبق نہیں سیکھا رانا ثنااللہ

عمران خان اپنی آنکھوں کا معائنہ کرائیں انہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فرق نظر آجائے گا۔،وزیرقانون پنجاب


ویب ڈیسک May 27, 2014
عمران خان میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، وزیرقانون پنجاب، فوٹو: فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان خواب میں بھی دھاندلی دھاندلی پکارتے ہیں وہ میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں وہ میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، عمران خان خواب میں بھی دھاندلی دھاندلی پکارتے ہیں جبکہ انہوں نے ناکام ریلیوں سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی آنکھوں کا معائنہ کرائیں انہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فرق نظر آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں