سائفر کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست منظور

سائفر کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ ہوگی، عدالت کا فیصلہ


ویب ڈیسک December 14, 2023

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست منظور کرلی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 14 کے تحت ٹرائل خفیہ رکھنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر ایکٹ کی کارروائی نشر کرنے پر سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، عدالت کا حکم

 

انہوں نے کہا کہ سیکشن 14 اے کے تحت سماعت ان کیمرہ ہونی چاہیے، مقدمہ ہی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بنایا گیا ہے اسی وجہ سے ان کیمرہ سماعت ضروری ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی 14 اے کے تحت دائر درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سائفر کیس کی آئندہ سماعت ان کیمرہ ہوگی، تاہم فیملی ممبران کو دوران سماعت کمرہ عدالت میں رسائی دی جائے گی۔

عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں