پی ایس ایل9 ’’میں سلیکٹر یا لیجنڈ نہیں کہ اپنے بھائیوں کو ٹیم میں شامل کرواسکوں‘‘

بھائیوں کے منتخب ہونے پر نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا


Sports Reporter December 14, 2023
بھائیوں کے منتخب ہونے پر نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں بھائیوں کے منتخب ہونے پر نسیم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نو منتخب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنین اور عبید کو عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں موقع ملا، میں سلیکٹر یا لیجنڈ نہیں کہ اپنے بھائیوں کو ٹیم میں شامل کرواسکوں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نے ڈومیسٹک اور انڈر-19 ٹیم میں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں جگہ بنائی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ نسیم شاہ کی وجہ سے اسکواڈ میں منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ٹیم میں شامل

فاسٹ بولر نے لیگ اسپنر شاداب خان کی کپتانی میں کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں آل راؤنڈر کیساتھ کھیل چکا ہوں، یقین ہے کہ نئی ٹیم کیساتھ اچھا سیزن رہے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کون سے نامور پاکستانی کرکٹرز کو فرنچائزز نے پک نہیں کیا؟

انہوں نے انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد کم بیک آسان نہیں، مکمل توجہ ری ہیب پر مرکوز ہے۔ کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں شاندار کم بیک کروں اور پھر ورلڈکپ کا سوچوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں