توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 2 روزہ جسمانی  ریمانڈ منظور

نیب کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی


ویب ڈیسک December 14, 2023
(فوٹو: فائل)

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

دوران سماعت نیب راولپنڈی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی، جس پر وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں