عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 27 افراد ہلاک 34 زخمی

عراق میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ شمالی شہر موصل میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔


AFP May 27, 2014
خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ کے گیٹ پر پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں خودکش حملے سمیت بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جب کہ 34 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بغداد میں امام بارگاہ کے باہر نماز ظہر کے وقت خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے کے باہر دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خودکش حملہ القاعدہ سے منسلک تنظیم ''دولت اسلامیہ عراق یا جہادی گروپ'' کے افراد کی جانب سے کیا گیا۔

دوسرا دھماکا بغداد کے ہی علاقے صدر سٹی اور دورا کے درمیان سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ عراق میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ شمالی شہر موصل میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں