جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا

وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، یکم جمادی الثانی 15 دسمبر جمعے کو ہوگی


ویب ڈیسک December 14, 2023
فوٹو:فائل

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبد الخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔

چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعے کو ہوگی۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے بھی چاند نظر آنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں