آئی فون صارفین آئی او ایس 172 اپ ڈیٹ سے ناراض
اپ ڈیٹ کے بعد مسائل کا سامنا کرنے والے متعدد ناراض صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شکایات کے انبار لگا دیے
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ہفتے جاری کی گئی آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ نے آئی فون صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اپ ڈیٹ کو فوری ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد مسائل کا سامنا کرنے والے متعدد ناراض صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی شکایات کے انبار لگا دیے۔
درج کی گئی شکایات میں صارفین کا کہنا تھا کہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد ان کو اپنا فون دن میں متعدد بار چارج کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوگئی، صرف 10 منٹ کے استعمال میں بیٹری 99 فی صد سے 91 پر آگئی۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا 'آئی او ایس 17.2 میری بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے۔'
ایک صارف نے بتایا کہ آئی فون ایس ای میں آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ کے بعد سے بیٹری تیزی سے خرچ ہورہی ہے۔ مختصر دورانیے میں وہ دو بار اپنا فون چارج پر لگا چکے ہیں۔
ایپل کی جانب سے رواں ہفتے کے شروع میں آئی فون ایکس ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز سمیت آئی پیڈ کے متعدد ماڈلز کے لیے آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ جاری کی گئی تھی۔
اس اپ ڈیٹ میں جرنل نامی ایک نیا فیچر شامل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس اپ ڈیٹ میں بگز کے فوری حل اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔