آسٹریلوی کرکٹر گردوں کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ڈاکٹروں نے میری پیدائش پر کہا تھا کہ میں زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہوں گا، آل راؤنڈر

(فوٹو؛ فائل)

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے گردوں کی ناقابل علاج بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کیمرون گرین نے بتایا کہ 'وہ پیدائشی طور پر گردوں کی ایک لا علاج بیماری میں مبتلا ہیں جس کا پانچواں مرحلہ ڈائیلاسز یا ٹرانسپلانٹ ہے۔ وہ اس وقت دوسری اسٹیج پر ہیں اور ان کے گردے 60 فیصد کام کررہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'ڈاکٹروں نے میرے والدین کو میری پیدائش کے وقت بتایا تھا کہ میں زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہوں گا۔ ایک مرحلے پر اس بیماری نے میری متوقع عمر 12 سال کردی تھی'۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ پاکستانی فیلڈرز نے 2 آسان کیچز ڈراپ کردیئے

انہوں نے بتایا کہ 'یہ بیماری میرے کرکٹ کیریئر کو بھی متاثر کررہی ہے کیونکہ مجھے درد کا سامنا رہتا ہے جبکہ کھانے میں نمک اور پروٹین کی مقدار بھی کم رکھنی پڑتی ہے جو ایک کرکٹر کیلئے اچھی چیز نہیں، ساتھی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی طبی حالت سے آگاہ کردیا ہے۔'
Load Next Story