نئے مالی سال كا بجٹ ملكی معیشت كی سمت متعین كرے گا اسحاق ڈار

ٹیكس دہندگان كو سہولیات دی جائیں گی اور ملكی معیشت كی دستاویز بندی كے لئے سنجیدہ كوششیں كی جائیں گی، وزیر خزانہ


APP May 27, 2014
اب وقت آ گیا ہے كہ پوری قوم ہماری آنے والی نسلوں كے لئے پاكستان كی تعمیر میں حكومت كا ساتھ دے، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے كہا ہے كہ نئے مالی سال كا بجٹ ملكی معیشت كی سمت کا تعین كرے گا اور درمیانی مدتی میكرو اكنامک اسٹریٹجی كا جزو ہوگا۔

اسحاق ڈار نے بجٹ تجاویز سے متعلق ایف بی آر حكام كے ساتھ 2 روزہ اجلاس كی صدارت کی جس میں انہوں نے بجٹ تجاویز كی تیاری كے حوالے سے ایف بی آر اور وزارت خزانہ كی جانب سے مختلف شراكت داروں كے ساتھ مشاورت كو سراہتے ہوئے كہا كہ شراكت داروں كی جانب سے پیش كردہ تجاویز سودمند ثابت ہوں گی اور ہم ٹیكس كے دائرہ كو وسیع کرنے اور قابل ٹیكس آمدنی كے حامل نئے لوگوں كو ٹیكس نیٹ میں لانے كے لئے مل كر كام كریں گے، ٹیكس دہندگان كو سہولیات دی جائیں گی اور ملكی معیشت كی دستاویز بندی كے لئے سنجیدہ كوششیں كی جائیں گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال حكومت نے ملكی اقتصادی سمت كو درست كرنے كے لئے سخت محنت كی ہے اور حكومت كی پائیدار اصلاحات كے نتیجہ میں ہم اپنے تمام اقتصادی اہداف حاصل كرنے كے قابل ہوئے ہیں تاہم اب وقت آ گیا ہے كہ پوری قوم ہماری آنے والی نسلوں كے لئے پاكستان كی تعمیر میں حكومت كا ساتھ دے۔ انہوں نے كہا كہ ہمیں اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ملک میں سرمایہ كاری کو فروغ دینا ہوگا اور ہماری تمام كوششوں اور پالیسیوں كا مقصد ترقی كو یقینی بنانا اور غربت میں كمی كرنا ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں