ڈیبیو پر پانچ وکٹیں عامر جمال 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ


ویب ڈیسک December 15, 2023
آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ (فوٹو: کرک انفو)

نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے پہلی اننگز میں 6 آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نتھین لائن کی وکٹیں حاصل کیں۔

عامر جمال کی شاندار بالنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پاکستانی بولرز کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی، ابرار احمد اور شاہد آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ پاکستانی فیلڈرز نے 2 آسان کیچز ڈراپ کردیئے

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں