غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان عدالت طلب
بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری استثنا کی درخواست منظور، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنانے کاحکم
غیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے معاملے میں آئندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کرلیا۔
سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحے پر مشتمل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بشریٰ بی بی بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔
حکم نامے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔