الیکشن کیلیے بیورو کریسی کی خدمات کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

سنگل بینچ نے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی

(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
Load Next Story