عامر جمال خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے


ویب ڈیسک December 15, 2023
پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی۔

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، میچ میں دونوں فاسٹ بولرز نے کُل 8 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈیبیو پر پانچ وکٹیں؛ عامر جمال 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے

دوسری جانب عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں