بھارتی فوج کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی

خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت 31 سالہ ساحل کمار کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک December 15, 2023
بھارتی فوج کے خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت 31 سالہ ساحل کمار کے نام سے ہوئی، فوٹو: فائل

بھارت کے نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار کی لاش تعیناتی کے مقام پر درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 31 سالہ اہلکار کی رہائش جموں کشمیر میں تھی تاہم حال ہی میں انھیں ریاست اوڈیشہ میں ایک اسٹیل پلانٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔

ایک دن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر اہلکار کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی لاش اسٹیل پلانٹ کے فوجی بیرک کے نزدیک ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے بتایا کہ 12 سے 15 گھنٹے قبل خودکشی کی گئی تھی۔ اہلکار کی شناخت ساحل کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس تاحال پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کرسکی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج میں آپسی جھگڑے، سینیئرز کے رویوں، پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق سالانہ یہ تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔