کراچی میں نیپا فلائی اوور کے نیچے دھماکالڑکی جاں بحق اور 2 افراد زخمی

دھماکے میں ہلاک ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی شناخت عینی کے نام سے ہوئی

کراچی میں نیپا فلائی اوور دھماکے میں ہلاک ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی شناخت عینی کے نام سے ہوئی، فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا فلائی اوور کے نیچے منشیات کےعادی افراد کے نشہ کرنے کے دوران ماچس جلانے سے زور دار دھماکا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکا اتنا زورد دار تھا کہ پل کو بھی نقصان پہنچا اور جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی۔ افراتفری کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

نیپا فلائی اوور اور اطراف میں ریڈ بس لائن کے تعمیراتی کام اور پھر ایکسپو سینٹر میں کتب میلے کے باعث یہاں معمول سے زیادہ ٹریفک تھا۔


ایس پی گلشن اقبال ایاز حسین کے مطابق دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرلیا گیا تھا۔

عزیزبھٹی پولیس کے مطابق دھماکا نیپا پل کے نیچے سے گزرکر قریب واقع موبائل مارکیٹ کی جانب جانے والی گیس لائن میں اخراج کے باعث ہوا۔

دھماکے میں ہلاک لڑکی کی شناخت 20 سالہ عینی دختر اشوک اور زخمی نوجوان کی شناخت 20 سالہ شاہ رخ ولد معشوق کے نام سے ہوئی جب کہ ایک اور زخمی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دھماکے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گیس کا اخراج کس پائپ لائن اور کہاں سے ہو رہا ہے۔
Load Next Story