سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور فی 10 گرام قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 55 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گام سونے کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے کہ مسلسل 2 دن سونے کی قیمت میں کمی کے بعد گزشتہ روز اچانک بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 54 ڈالر اضافے سے 2052 ڈالر ہوگئی تھی جب کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5700 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 4887 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔