پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب

شیر افضل مروت سے ملاقات کے لیے متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں، جسٹس شہرام سرور چوہدری

(فوٹو: فائل)

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کے روبرو سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ شیر افضل مروت سے ملاقات کے لیے متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست میں ڈی سی لاہور کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ شیر افضل مروت کی نظر بندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ عدالت شیر افضل مروت کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔
Load Next Story