ایف آئی اے کا موبائل کمپنی فرنچائز پر چھاپا غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے

پی ٹی اے کی جانب سے شکایت پر کارروائی کی گئی، فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی

(فوٹو: فائل)

ایف آئی اے نے موبائل کمپنی کی فرنچائز پر چھاپا مار کر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک موبائل فون کمپنی کے فرنچائز پر کامیاب چھاپا مار کر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔


پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔ چھاپے کے دوران 13 بی وی ایس ڈیوائسز اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل پی ٹی اے نے سیلز چینلز پر سموں کے غیر قانونی اجرا سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت کی تھی۔
Load Next Story