ایلون مسک 100 ملین ڈالر سے یونیورسٹی قائم کریں گے
ایلون مسک کی یونی ورسٹی میں غیر روایتی طریقۂ تعلیم کو بھی آزمایا جائے گا
دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسے کامیاب اداروں کے مالک ایلون مسک ایک نئے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔
ایلون مسک ایک ایسی یونی ورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں جہاں ذہین طلبا کے تعلیم کے حصول میں پیسا رکاوٹ نہ ہو۔ ابتدائی مرحلے میں وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اسکول کھولیں گے۔
اس اسکول کا نصاب جہاں روایتی مضامین کا احاطہ کرے گا وہیں غیر روایتی طریقۂ تعلیم پر بھی مشتمل ہوگا۔ اس اسکول کو بعد میں یونی ورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔
اسکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے۔ ایلون مسک جلد ہی اپنے اس نئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کریں گے۔