روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کا پوسٹر جاری

’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ ’سنگھم‘ سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا

فوٹو ؛ انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' کا پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں اسٹار کاسٹ نمایاں ہے۔

'انڈین پولیس فورس' کا پہلا ٹیزر 16 دسمبر کو سامنے آئے گا جبکہ ویب سیریز 19 جنوری 2024 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔

سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹی نے دی ہے اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔۔








View this post on Instagram


A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)






'انڈین پولیس فورس' کے ساتھ 'سنگھم' سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا۔

ویب سیریز کو 'پولیس کمیموریشن ڈے' پر ریلیز کیا جائے گا تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔
Load Next Story