ابھیشیک سے علیحدگی ایشوریا نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں

فوٹو : انٹرنیٹ

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کے افواہیں پھر گرم ہوگئیں اور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے۔

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں اور حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کیا ہے۔

انہی افواہوں کے دوران، حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ہمراہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم 'دی آرچیز' کے پریمیئر پر دیکھا گیا تھا۔
Load Next Story