کراچی میں مشکوک گاڑیوں کے خلاف رینجرز کا کریک ڈاؤن

مرتضی چورنگی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک May 27, 2014
مشکوک افراد کے خلاف سی ویو، کلفٹن، مرتضی چورنگی اور دیگر مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

ڈائریکٹر جنرل رینجرز کی ہدایت پر کراچی میں مشکوک گاڑیوں خصوصاً ڈبل کیبن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کی ہدایت پر مشکوک گاڑیوں میں موجود مسلح افراد کے ہاتھوں شہریوں کی گمشدگی کے واقعات پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد شہر کے مختلف علاقوں میں سخت اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ساحل سمندر کے مقام پر چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے اسلحہ لائسنز بھی چیک کئے گئے۔


ترجمان رینجرز کے مطابق مرتضی چورنگی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران چار افراد کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں بھی لیا گیا ہے جن میں بالا جمالی، شاہ میر احمد، جہانگیر علی اور عامر علی جمالی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں